اونٹنی کی ٹانگ کے بعد گدھی کے کان کاٹنے کا واقعہ

The incident of a donkey biting off a camel's leg
 سندھ کے ضلع سانگھڑ میں کھیت میں گھسنے پر بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی اب راولپنڈی میں گدھی کے کان کاٹ دیے گئے۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقہ ساگری میں بااثر شخص نے گدھی کے دونوں کان کاٹ دیے، تھانہ روات پولیس نے گدھی کے مالک تنویر حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

اونٹنی کی ٹانگ کے بعد گدھی کے کان کاٹنے کا واقعہ

 ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم ارشد محمود نے گدھی کے دونوں کان کاٹے ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گندم کی کٹائی کے بعد گدھی کو پانی پینے کیلئے آزاد چھوڑا تھا، ارشد محمود علاقے کی بااثر شخصیت ہے، لوگ اس کا نام لینے سے ڈرتے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل کھیت میں داخل ہونے والے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔
واقعے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو قانون حرکت میں آیا تھا۔



اشتہار


اشتہار