خوبصورتی ہماری کامیابی نہیں ہے، لیلیٰ واسطی

Beauty is not our success, Leila Wasti
پاکستان کی سینئر اداکارہ لیلیٰ واسطی نے انکشاف کیا کہ خوبصورتی وہ چیز ہے جو انہیں اپنی والدہ سے حاصل ہوئی۔حال ہی میں لیلیٰ واسطی شو ’مذاق رات‘ میں نظر آئیں جس کے میزبان عمران اشرف ہیں۔ شو میں انہوں نے اپنی خوبصورتی، شوبز انڈسٹری میں شمولیت اور میڈیا سے دوبارہ منسلک ہونے کے بارے میں بات کی۔اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘خوبصورتی وہ چیز ہے جو میں نے اپنی ماں سے حاصل کی ہے۔ 

خوبصورتی ہماری کامیابی نہیں ہے، ہاں یہ پراجیکٹس دلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔‘اداکارہ نے مزید بتایا کہ ‘ میرے والدین کا تعلق شوبز سے تھا، اسی وجہ سے شوبز میں میرے لیے بھی راہ ہموار ہوئی۔ مجھے اداکار بننے میں کبھی دلچسپی نہیں تھی شاید اس لیے کہ میرے والدین اداکار تھے اور میں اسے معمولی سمجھتی تھی۔‘انہوں نے بتایا کہ ‘ مجھے نصرت ٹھاکر کی وجہ سے انڈسٹری میں موقع ملا، وہ چاہتے تھے کہ میں ان کے ڈرامے میں انارکلی کا کردار کروں، میرے والدین نے میری طرف سے ان سے اتفاق کیا۔ 

میں ریہرسل کے لیے لاہور گئی تھی، سمیعہ ممتاز بھی میرے ساتھ تھیں لیکن کاپی رائٹ کے مسائل کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا۔‘لیلیٰ واسطی نے مشہور ڈراما سیریل ‘خئی‘ میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع ملنے اور بطور اداکارہ اپنے دوبارہ انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بارے میں بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ ایک شاندار تجربہ تھا، ہر ایک اداکار نے خئی میں اپنے کردار کو بالکل بہترین طریقے سے نبھایا۔ اس سیریل کی شوٹنگ پہاڑوں میں کی گئی تھی اور ہمیں سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا، ورنہ یہ بہت اچھا تجربہ تھا۔‘
شوبز میں دوبارہ شمولیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں نے شوبز چھوڑا تو میں ایک لیڈ ہیروئن تھی لیکن جب میں واپس آئی تو میں نے ماؤں کے کردار ادا کرنا شروع کیے۔‘اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘ ویسے مجھے شوبز انڈسٹری میں واپس آنے کے بعد اداکاروں کے ساتھ کام کرنے میں کوئی دقت محسوس نہیں ہوئی کیونکہ یہ ایک اداکار کے طور پر میرا دوسرا موقع تھا، انڈسٹری مجھے جانتی تھی لیکن میں نئے اداکاروں کیلئے ایک نیا چہرہ تھی۔‘




اشتہار


اشتہار