سوناکشی کی شادی، پوری کائنات دو محبت کرنے والوں کیلے سمٹ آئی

Sonakshi's wedding, the whole universe came together for two lovers
بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی زندگی کی محبت و شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ ریسیپشن کے لُک میں لی گئی رومانوی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔رواں سال کا جون بھارتی میڈیا نے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے نام کردیا اور پاپارازی کے کیمرے کی آنکھ بھی سنہا اور رتنسی فیملی پر مرکوز رہی۔

جہاں سوناکشی کے مداح بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ کی شادی کی تمام تر معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے نظر آئے وہیں سوناکشی اور ظہیر اقبال نے بھی اپنے معاملات نجی رکھنے کی قسم کھا رکھی تھی پھر بھی بھارتی پاپارازی کچھ نہ کچھ کر کے تصاویر، ویڈیوز اور اہم معلومات عوام تک پہنچاتے رہے۔

سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے سول میرج 23 جون کو ہوئی جس میں ان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی اور اداکارہ نے اس ایونٹ کی تصاویر سب سے پہلے خود ہی سوشل میڈیا کی زینت بنائیں۔23 جون کی رات منعقدہ ریسیپشن میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال بے حد خوش نظر آئے اور اس تقریب میں پاپارازی کو بھی مدعو کیا گیا۔
 جس کی وجہ سے ریسیپشن کی تصاویر اور ویڈیوز لمحہ بہ لمحہ سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہیں لیکن اب سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ایسی تصاویر انسٹاگرام پر جاری کی ہیں جس نے انٹرنیٹ پر محبت کے رنگ بکھیر دیے ہیں۔سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ریسیپش کے لُک میں کروائے گئے رومانوی فوٹوشوٹ کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جن میں دونوں اپنی ایک الگ رومانوی دنیا می گم نظر آرہے ہیں۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ریسیپش کے لُک میں کروائے گئے رومانوی فوٹوشوٹ کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جن میں دونوں اپنی ایک الگ رومانوی دنیا می گم نظر آرہے ہیں۔تصاویر میں سوناکشی سرخ بنارسی 'چاند بوٹا' ساڑھی میں ملبوس ہیں جبکہ سفید کُرتا پاجامے میں ملبوس ظہیر اقبال انہیں کامپلیمنٹ کر رہے ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ' کیا دن تھا، دوستوں، خاندان اور ٹیم کی محبت، قہقہے، قربت، پُرجوشی اور اپنائیت کے ساتھ یہ دن ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ پوری کائنات دو محبت کرنے والوں کیلئے ایک جگہ سمٹ آئی ہے اور ان کو وہی محبت دینے آئی ہے جس کی ان دونوں نے ہمیشہ خواہش کی تھی'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ' ہم دونوں بے انتہا خوش قسمت ہیں جو ایک دوسرے سے ملے اور اتنے سارے لوگ ہماری محبت کی حفاظت کر رہے ہیں'۔سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی یہ تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہی ہیں۔ 

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی دلکش تصاویر یہاں دیکھیے:

حوالہ

اشتہار

اشتہار