شادی کو ‘لو جہاد‘ کہنے والوں کو سوناکشی کا کرارا جواب

Sonakshi's response to those who call marriage 'Love Jihad'
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کو اداکار ظہیر اقبال اور ان کی بین المذاہب شادی پر  بھارت کی عوام کی جانب سے شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔طویل عرصے تک خاموشی اختیار کرنے کے بعد  اب اداکارہ کی جانب سے اپنی اور خاوند ظہیر اقبال پر ہونے والی تنقید کا ردِعمل سامنے آیا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ‘پرساد بھٹ‘ نامی ایک آرٹسٹ نے اداکارہ سوناکشی اور ان کے خاوند ظہیر اقبال کا استقبالیہ کی تقریب سے ایک آرٹ ورک بناکر انسٹاگرام پر جاری کیا۔پرساد نے اپنے آرٹ ورک کے پوسٹ کے کیپشن میں ‘محبت ایک عالمی جذبہ ہے اور یہی سب سے بڑا دھرم بھی ہے‘ لکھتے ہوئے سوناکشی اور ظہیر دونوں کو مینشن کیا۔

پرساد نے اپنے آرٹ ورک کے پوسٹ کے کیپشن میں ‘محبت ایک عالمی جذبہ ہے اور یہی سب سے بڑا دھرم بھی ہے‘ لکھتے ہوئے سوناکشی اور ظہیر دونوں کو مینشن کیا۔اداکارہ سوناکشی سنہا کی جانب سے ان کی زندگی کے یادگار دن کو خوبصورتی سے ایک آرٹ ورک کی شکل دینے پر  آرٹسٹ کا شکریہ ادا کیا گیا تاہم اسی موقع پر اداکارہ نے اپنی شادی پر تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب بھی دیدیا۔شادی کو ‘لو جہاد‘ کہنے والوں کو سوناکشی کا کرارا جواب

سوناکشی نے پرساد بھٹ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ پر  تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ‘بلکل سچ بات !!  یہ ‘آرٹ ورک‘ بہت پیارا ہے!  شکریہ‘۔سوناکشی نے اپنے تبصرے میں  بظاہر ان ٹرولز کو مخاطب کیا ہے جو سوشل میڈیا پر ان کی بین المذاہب شادی پر تنقید کر رہے ہیں۔

 اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ دوبارہ شیئر کی جس میں محبت کے ’عالمگیر مذہب‘ ہونے کے بارے میں بات کی گئی۔ واضح رہے اداکارہ سوناکشی اور ظہیر نے 23 جون کو سول میرج کے ذریعے سوناکشی سنہا کے گھر میں شادی کی۔ 

نئے سفر کے آغاز پر بد قسمتی سے جوڑے کو نیک تمناؤں کے بجائے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔یہی وجہ تھی کہ غیر ضروری نفرت اور منفی کمنٹس سے بچنے کیلئے سوناکشی سنہا کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اپنی سول میرج اور استقبالیہ کی تقریب سے جاری کی جانے والی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تبصرے کے سیکشن کو غیر فعال کردیا تھا۔




اشتہار


اشتہار