سوناکشی سنہا کی شادی میں کونسی معروف شخصیات مدعو؟

Bollywood's richest actress who has not given any hit movie.
بھارت کے ویٹرن اداکار اور معروف سیاستدان شتروگھن سنہا کی بیٹی و مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا ہمیشہ میڈیا کی سرخیوں میں رہتی ہیں۔اداکارہ حال ہی میں نیٹ فلکس پر سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرامنڈی: دا ڈائمنڈ بازار‘ میں نظر آئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو بیحد سراہا گیا۔

ویب سیریز بہت کامیاب ہوئی اور ہر کسی نے اداکاروں کی خوبصورت پرفارمنس پر ان پر اپنے پیار اور تعریفوں کی بارش کی۔اب اطلاع گرم ہے کہ سوناکشی سنہا نے بالآخر اپنے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔دونوں کافی عرصے سے محبت کے رشتے میں بندھے ہیں لیکن انہوں نے اس بارے میں کبھی عوامی سطح پر بات نہیں کی۔ 

طوطا مینا کا یہ جوڑا مبینہ طور پر 23 جون کو شادی کر رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس جوڑے نے شادی کی تقریب میں بالی وڈ انڈسٹری کے بڑے ستاروں کو مدعو کیا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے مہمانوں کی فہرست میں کیا سلمان خان، سنجے لیلا بھنسالی اور ہیرامنڈی کی کاسٹ بھی شامل ہوگی؟حیرت کی بات یہ ہے کہ سوناکشی کے والد شترو گھن سنہا اپنی بیٹی کی شادی کے حوالے سے لاعلم نکلے۔
بھارتی میڈیا کودیے گئے انٹرویو میں شترو گھن سنہا نے سوناکشی سنہا کی شادی کے بارے میں سوال پر کہا کہ میں بھی اتنا ہی جانتا ہوں جتنا میڈیا جانتا ہے۔ سوناکشی نے اپنی شادی سے متعلق مجھے ابھی تک نہیں بتایا۔



اشتہار


اشتہار