بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کے اپنے بوائے فرینڈ و اداکار ظہیر اقبال کیساتھ شادی سے قبل 'لِو اِن' ریلیشن شِپ میں رہنے کا انکشاف کردیا گیا۔گزشتہ روز بھارتی میڈیا میں بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا کہ سوناکشی سنہا اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کرنے جاری ہیں اور شادی کی تقریب کا انعقاد 23 جون کو ممبئی میں کیا جائیگا۔سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی خبر نے اسٹار جوڑی کے مداحوں کو خوش کردیا لیکن فینز منتظر نظر آئے کہ سوناکشی سنہا اس خبر کی تصدیق کریں لیکن ایسا تاحال نہیں ہوا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی پہلی ملاقات سلمان خان کی جانب سے رکھی گئی پارٹی میں ہوئی جہاں وہ ملتے ہی دوست بن گئے اور آگے چل کر یہ دوستی محبت میں بدل گئی اور دونوں ایک ساتھ فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر بھی ہوئے۔رپورٹس کے مطابق سوناکشی اور ظہیر اقبال ممبئی کے بیسٹیان ریسٹورنٹ میں شادی کی تقریب منعقد کرنے والے ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سوناکشی اور ظہیر اقبال گزشتہ ایک سال سے 'لِو اِن' ریلیشن میں ہیں اور ایک ساتھ ایک گھر میں رہ رہے ہیں۔یاد رہے کہ سوناکشی سنہا نے چند روز قبل کپل شرما کے شو میں یہ انکشاف کیا تھا کہ 'انہیں کتنی زور سے شادی کرنی ہے'۔