سیکنڈ ہینڈ موبائل فونز خریدتے وقت یہ باتیں ہمیشہ یاد رکھیں

Always remember these things while buying second hand mobile phones
آج کل کے سمارٹ فون کے دور میں ہرکسی کی خواہش ہے کہ اس کے پا س اچھے سے اچھا سمارٹ فون ہو۔مہنگائی کے اس دور میں اچھے اور نئے سمارٹ فون کا حصول ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے اسلئے لوگ سیکنڈ ہینڈ (استعمال شدہ ) فون خریدتے ہیں۔آج ہم آپ کو سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدنے سے متعلق کچھ حقائق اور مفید باتیں بتاتے ہیں۔سیکنڈ ہینڈ موبائل فونزخریدنے سے پہلے سات باتیں ہمیشہ ذہن میں رکھیں۔

1: موبائل فون خریدنے سے پہلے ہمیشہ اس کا ڈبہ اورایکسسریز (چارجر ،ہیڈ فون وغیرہ)مانگیں کیونکہ موبائل فون کے ڈبے پر اس فون کا (آئی ایم ای آئی ) نمبر بھی لکھاہوتا ہے۔ اگر دکاندار آپکو موبائل فون کی اصل ایکسسریز نہیں دے رہا تو اسے قیمت کم کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔ اگر ڈبے کے باہر آئی ایم ای آئی نمبر نہ لکھاہوتو اس فون سے *#06#ڈائل کریں تو سکرین پر فون کا آئی ایم ای آئی نمبر آجائے گا اس نمبر کوآئی ایم ای آئی ٹریکنگ ویب سائٹ IMEIdetective.comپر ڈالیں اگر وہ فون چوری شدہ ہوااور اس کے مالک نے اس کا آئی ایم ای آئی نمبرٹرینکگ کیلئے ویب سائٹ پر ڈالا ہوگا تو آپ چور ی شدہ فون خریدنے سے بچ جائینگے۔

2: اس بات کو بھی ذہن میں رکھیں کہ جو فون آپ خرید رہے ہیں اسکی ’’RAM‘‘کم ازکم 2GBہوکیونکہ،2GB RAMوالے موبائل فون کی مددسے آپ آسانی سے انٹر نیٹ سمیت دیگر فنکشنز استعمال کرسکتے ہیں اور آپکا موبائل فون پوری رفتار سے کام کرتا ہے۔RAMکیساتھ موبائل فون کا پروسیسر ’’Processor‘‘بھی چیک کریں کیونکہ ’’Mediatek۔powered‘‘فونز ایک سال بعد آہستہ کام کرنا شروع کردیتے ہیں کوشش کریں کہ سیکنڈ ہینڈ فون ’’Qualcomm Snapdragon chip‘‘ والا ہوکیونکہ اس سے فون کی رفتار اچھے رہتی ہے اور بیٹری لائف بھی متاثر نہیں ہوتی۔

3: موبائل فون خریدتے وقت اسکا بل بھی مانگیں کیونکہ اس سے جہاں اس بات کی یقین دہانی ہوجاتی ہے کہ خریدا جانے والافون چوری شدہ نہیں ہے وہاں یہ بھی فائدہ ہوجاتا ہے کہ جب آپ اسے دوبارہ فروخت کرنا چاہیں تو اسکی اچھی قیمت مل جاتی ہے۔

4: فون کو ہاتھ میں پکڑ کر اس کا بغور معائنہ کریں کہ اسکی حالت ٹھیک ہے یا پھر اسے لیپ ٹاپ کیساتھ منسلک کرکے اسکی ’’یوایس بی ہب‘‘اور چارجر پن وغیرہ چیک کرلیں۔اپنی سم بھی ڈال کر چیک کریں کہ سگنل ٹھیک آرہے ہیں۔کوئی ویب سائٹ بھی کھولیں اور ایک آدھی تصویر بھی بنائیں تاکہ پتہ چل جائے کہ تمام فنکشن صحیح کام کرہے ہیں اور کوئی نقص نہیں ہے۔

5: کوشش کریں کہ ہمیشہ صحیح اور محفوظ ذرائع سے ہی خریداری کریں تاکہ آپ کو اپنی رقم ضائع ہونے کا خدشہ نہ ہو۔آن لائن فون خریدتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں۔کچھ ویب سائٹس ایسی بھی ہیں جن کے ذریعے خریداری کی جائے تو اگر کسی وجہ سے آپ اپنی ڈیل کینسل کردیتے ہیں تو آپکو اپنی رقم واپس مل جاتی ہے جیسے کہ ’’ای بے ‘‘ویب سائٹ جوکہ ’’پے پال ‘‘کے ذریعے رقم وصول کرتی ہے اور ڈیل کینسل ہونے کی صورت میں رقم واپس مل جاتی ہے۔

6: آن لائن فون خریدتے وقت کوشش کریں کہ کسی مشہور ویب سائٹ سے خریداری کی جائے تاکہ آپکو فروخت کرنیوالے سے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات مل سکیں۔
7: آخر میں ایک بات یاد رکھیں کہ ہمیشہ وارنٹی والا موبائل فون خریدیں کیونکہ کسی نقصان کی صورت میں اس کا آپکو کچھ نہ کچھ فائدہ ضرور ہوگااور تھرڈ پارٹی وارنٹی والا فون خریدنے سے بہتر ہے آپ نہ ہی لیں کیونکہ اس طرح آپ نقصان سے بچ جائیں گے۔



اشتہار


اشتہار