آسٹریلیا بمقابلہ عمان، ڈیوڈ وارنر آؤٹ ہونے کے بعد غلط ڈریسنگ روم میں چلے گئے

Australia vs Oman, David Warner went to the wrong dressing room after being dismissed
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں آسٹریلیا عمان میچ کے دوران کینگروز بلے باز ڈیوڈ وارنز آؤٹ ہونے کے بعد غلط ڈریسنگ روم میں چلے گئے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن میں آج گروپ بی کی آسٹریلیا اور عمان کی ٹیمیں مدِ مقابل آئیں۔ آسٹریلیا نے باآسانی 39 رنز سے شکست دے کر عمان کے خلاف اپنی پہلے فتح حاصل کی۔
اس دوران میچ کی پہلی اننگز میں ایک دلچسپ واقعہ دیکھنے کو ملا جس پر کمنٹیٹرز بھی ہنس دیے۔ آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنز نصف سنچری بنا کر آؤٹ ہوئے تو مخالف ٹیم کے ڈریسنگ روم کی طرف روانہ ہوگئے۔


سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ڈیوڈ وارنر کو آواز دے کر بتایا جاتا ہے کہ انکا ڈریسنگ روم دوسری طرف ہے۔ جس پر وارنر اپنا رُخ تبدیل کرتے ہوئے آسٹریلوی ڈریسنگ روم کی طرف جاتے ہیں۔



اشتہار


اشتہار