مریم نواز پھر ڈیپ فیک کا شکار، نازیبا تصویر وائرل

Maryam Nawaz again a victim of deepfake, Najib picture goes viral
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ڈیپ فیک سے تیار کردہ نازیبا تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔آج کے اس ترقی یافتہ دور میں ڈیپ فیک ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے استعمال سے کسی بھی فرد کی تصاویر ، ویڈیوز اور آڈیو کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔حالیہ چند مہینوں میں اب تک اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کئی مشہور شخصیات کی نازیبا ویڈیوز بنائی جا چکی ہیں۔
ڈیپ فیک کا شکار ان افراد کی فہرست  میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نام بھی شامل ہے جن کی ایک نازیبا تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔

اس نازیبا تصویر میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو گلابی رنگ کے ریشمی لباس میں پنجاب کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس عثمان انور اور پولیس ٹریننگ کالج (پی ٹی سی) لاہور کے کمانڈنٹ، ڈپٹی انسپکٹر کے ساتھ کھڑے دکھایا گیا ہے۔ اس دوران مریم نواز کے لباس کو مصنوعی ذہانت یا ٹیکنالوجی کے استعمال سے تبدیل کیا گیا جسکا واضح فرق تصویر میں عیاں تھا۔واضح رہے کہ اس تصویر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ یہ تصویر دراصل مریم نواز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے لی گئی تھی جس میں انہوں نے وردی  پہنی ہوئی تھی۔

مریم نواز کی  اس تصویر کو  پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کے آفیشل اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ کئی صحافیوں اور میڈیا آؤٹ لیٹس پر بھی پوسٹ کیا گیا تھا۔مریم نواز کی اس تصویر کے منظر عام پر آتے ہی صارفین میں شدید غم و غصہ دیکھنے کو ملا، کسی نے اس عمل کو غیر قانونی قرار دیا تو کوئی اس نازیبا تصویر کو مزید شیئر کرنے سے خبردار کرتا نظر آیا۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار