لاہور، نومولود بچےکی قبر کھود کر لاش چرالی گئی

Lahore, the grave of a newborn baby was dug up and the body was stolen
لاہور کے علاقے باغبانپورہ کے ایک قبرستان میں بچے کی تدفین کے ایک روز بعد نامعلوم افراد نے قبر کھود کر نومولود کی لاش چوری کر لی۔اس واقعے نے سوگوار والدین کو مزید صدمے سے دوچار کردیا جو کہ پہلے ہی اپنی اولاد کو کھونے پر غمگین تھے۔متوفی بچے کے والد ناصر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ عید کے دوسرے روز پیدا ہونے والا بچہ صحت کی خرابی کے باعث وینٹی لیٹر پر رکھنے کے تقریباً 8 گھنٹے بعد اسپتال کے آئی سی یو میں دم توڑ گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو اگلے روز مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔ناصر کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ نوزائیدہ کی موت پر تعزیت کے لیے ان سے ملنے آنے والے رشتہ داروں اور دیگر افراد کی ساتھ مصروف رہے۔تاہم جب اگلے روز وہ بچے کی قبر پر گئے تو اسے کھودا ہوا پایا، جس میں سے نومولود کی لاش غائب تھی۔غمزدہ والدکا کہنا ہے کہ انہوں نے اس غیر انسانی فعل میں ملوث افراد کی گرفتاری کی درخواست کے ساتھ معاملے کی اطلاع پولیس کو دی ہے۔
ایک پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ قبرستان کی انتظامیہ نے اس واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا۔




اشتہار


اشتہار