نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اردن پہنچ گئے

Deputy Prime Minister Ishaq Dar reached Jordan
نائب  وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اردن پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار غزہ کے لیے فوری انسانی امداد کے حوالے سے اعلیٰ سطحی کانفرنس میں شرکت کے لیے آج عمان، اردن پہنچے ہیں۔

 ایئر پورٹ پر اردن کے وزیر اعظم امور ابراہیم الجازی، عمان کے گورنر یاسر العدوان اور عمان کے میئر الشواربہ نے ان کا استقبال کیا۔ کانفرنس کی میزبانی اردن، مصر اور اقوام متحدہ نے مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ 
کانفرنس کے دوران ڈی پی ایم غزہ میں اسرائیل کے سنگین جرائم کے پس منظر میں فلسطین کے عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے۔  




اشتہار


اشتہار