چاول کی قیمتوں میں 40 سے 70 روپے فی کلو تک کمی

Reduction in rice prices by Rs 40 to Rs 70 per kg
مہنگائی میں کمی آنے لگی،ایک ماہ میں چاول کی قیمتوں میں کم سے کم 40 اور زیادہ سے زیادہ 70 روپے تک کمی ہو گئی۔ ٹوٹا باسمتی چاول 250 سے کم ہوکر180 روپے کلوہوگئے ہیں، ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمت میں ایک ماہ میں سب سے زیادہ کمی 70 روپے ہوئی،اسپیشل بریانی رائس کی قیمت 270 سے کم ہوکر220 روپے کلوہوگئی ہے۔

 مجموعی طور پر یہ چاول پچاس روپے کلو تک سستے ہوئے۔ پرانے سپرداغی چاول کی قیمت 280 سے کم ہو کر245روپے کلو ہو گئی ہے جبکہ داغی چاول 230 سے کم ہوکر200 روپے کلو ہو گئے۔  سپرکرنل باسمتی کی قیمتوں میں 40 روپے کلوتک کمی ہوئی، سپرکرنل چاول کی قیمت 320 سے کم ہوکر280 روپے کلوہوگئی۔
سیلا چاول کی فی کلوقیمت میں 60 روپے تک کمی ہوئی ہے،ایک ماہ میں سیلا باسمتی کی قیمت370 سے کم ہوکر310 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔




اشتہار


اشتہار