اگلےہفتےسےپنجاب میں بارشیں ہی بارشیں،35 فیصد زائد ہونے کا امکان

From next week, rains will continue in Punjab, there is a possibility of 35% more
یکم جولائی سے پنجاب میں پری مون سون شروع ہونے کی پیش گوئی،رواں سال 35 فیصد زائدبارشوں کاامکان ، ندی نالوں میں طغیانی،اربن فلڈنگ اورلینڈسلائیڈنگ کاخدشہ ،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔  اگلےہفتےسےپنجاب میں بارشیں ہی بارشیں ہوں گی ،جولائی سے پری مون سون سے اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبائی انتظامیہ کو مراسلہ بھیج دیا،مراسلے کے مطابق رواں سال مون سون میں 35 فیصد زیادہ بارشیں ہوں گی۔مراسلے  میں کہا گیا ہے کہ جولائی کا پورامہینہ 15 سے 70 ملی میٹرتک بارشیں ہوں گی،بالائی پنجاب، وسطی اور جنوبی پنجاب میں تیزبارشیں متوقع ہیں۔
انتظامیہ بارشوں سےقبل حفاظتی اقدامات یقینی بنائے،ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب رفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ ندی نالوں کی صفائی،نکاسی آب کے انتظامات جلدمکمل کریں۔




اشتہار


اشتہار