ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان

Chance of rain in different parts of the country today
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی کر دی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، زیریں سندھ اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گردو نواح میں اتوار کو موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ چترال، سوات ،شانگلہ، دیر، بالاکوٹ، مانسہرہ، کوہستان اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں بعد از دوپہر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع اور مکران میں شدید گرم رہے گا۔صوبہ سندھ میں موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ساحلی پٹی میں بونداباندی ہو سکتی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔



اشتہار


اشتہار