کم جونگ کی جنسی تسکین کیلئے ہر سال 25 لڑکیوں کا انتخاب

Every year 25 girls are chosen for Kim Jong's sexual pleasure
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کے بارے میں ملک سے فرار ہونے والی نوجوان خاتون یونمی پارک نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یونمی پارک نے دعویٰ کیا کہ کم جونگ اُن جنسی تسکین کے لیے ہر سال 25 کنواری لڑکیوں کا انتخاب کرتے ہیں، ان خواتین کو ان کی شکل اور سیاسی وفاداری کی بنیاد پر منتخب کیا جاتا ہے۔ 

خاتون نے مزید انکشاف کیا کہ انہیں کم جونگ کے 'Pleasure squad' کے لیے 2 بار منتخب کیا گیا تھا لیکن خاتون کی خاندانی حیثیت کی وجہ سے انہیں نہیں چُنا گیا۔یونمی پارک نے کہا کہ وہ ہر اسکول اور کلاس روم کا دورہ کرتے ہیں کہ کوئی خوبصورت خاتون اُن کی نظر سے بچ نہ جائے، جب انہیں کچھ خوبصورت لڑکیاں مل جاتی ہیں، تو وہ سب سے پہلے ان کی خاندانی و سیاسی پس منظر کا جائزہ لیتے ہیں۔ 

خاتون نے مزید بتایا کہ وہ ایسی کسی بھی لڑکی کو انتخاب سے باہر کردیتے ہیں جس کے خاندان کے افراد شمالی کوریا سے فرار ہو گئے ہوں یا اس کے کوئی بھی رشتہ دار جنوبی کوریا یا کسی دیگر ممالک میں مقیم ہوں۔یونمی پارک نے دعویٰ کیا کہ لڑکیوں کے انتخاب کے بعد ان کا طبی معائنہ کرایا جاتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ کنواری ہیں۔ 

خاتون کے مطابق طبی معائنے کے دوران چھوٹی سے چھوٹی خامی، مثلاً جسم پر ایک معمولی داغ ہونے پر بھی اُس لڑکی کو انتخاب سے باہر کردیا جاتا ہے، سخت جانچ کے بعد پورے شمالی کوریا سے منتخب ہونے والی لڑکیوں کو پیونگ یانگ بھیجا جاتا ہے جہاں ان کا واحد مقصد کم جونگ کو تسکین فراہم کرنا ہوتا ہے۔

ان 25 خواتین کو 3 مختلف گروپس میں تقسیم کیا جاتا ہے، ایک گروپ کو مساج کے لیے ٹریننگ دی جاتی ہے، دوسرے گروپ کو گلوکاری اور رقص کے لیے تیار کیا جاتا ہے جبکہ تیسرے گروپ کا کام کِم جونگ اور ان کے ساتھیوں کو جنسی طور پر لبھانا ہوتا ہے۔

ان میں سے سب سے پُرکشش ترین لڑکیاں صرف کم جونگ کی خدمت کے لیے وقف ہوتی ہیں جبکہ دیگر لڑکیوں کو نچلے درجے کے جرنیلوں اور سیاست دانوں کی تسکین کا کام سونپا جاتا ہے۔خاتون نے مزید دعویٰ کیا کہ جب اسکواڈ میں شامل لڑکیوں کی عمر 25 برس سے اوپر پہنچ جاتی ہے تو ان کی ’مدت ملازمت‘ ختم ہو جاتی ہے، ان میں سے بعض لڑکیوں کی شادیاں اکثر کم جونگ کے محافظوں سے کروادی جاتی ہے۔
یونمی پارک نے وضاحت کی کہ اس ’Pleasure squad‘ کی ابتدا 1970 کی دہائی میں کم جونگ کے والد کم جونگ دوم سے ہوئی جن کا ماننا تھا کہ جنسی تسکین انہیں امر کر دے گی، تاہم 2011 میں 70 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے سبب ان کا انتقال ہوگیا تھا۔




اشتہار


اشتہار