جناح ہسپتال کے ڈاکٹر کی21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

Alleged rape of a 21-year-old girl by a doctor of Jinnah Hospital, a case has been registered
جناح ہسپتال کے ڈاکٹر عبد الرحمٰن نے21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کر ڈالی، متاثرہ لڑکی کی درخواست پر نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر میں مدعیہ مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کا ڈاکٹر عبد الرحمٰن کے ساتھ رابطہ شادی سے متعلق ایک ایپلیکشن پر ہوا ،ڈاکٹر عبد الرحمٰن سے ملنے کیلئے وہ جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز کیفے ٹیریا گئی۔ اسی دوران ڈاکٹر عبد الرحمٰن ورغلا پھسلا کر اسے علی ٹاؤن لے گیا، جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کروا لیا گیاہے، واقعہ میں ملوث ملزم کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔



اشتہار


اشتہار