مویشی منڈیوں کے علاوہ جانور کہیں فروخت نہیں ہوں گے، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

Animals will not be sold anywhere except cattle markets, Section 144 enforced across Punjab
 پنجاب بھر میں دفعہ 144 فوری نافذ کردی گئی، محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں نوٹیفائیڈ مویشی منڈیوں کے علاوہ قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144 لگا دی حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں عوامی مقامات پر سری پائے جلانے پر بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

مویشی منڈیوں کے علاوہ جانور کہیں فروخت نہیں ہوں گے، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

اس دوران صوبہ بھر کے دریاؤں، ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا کینال میں پھیکنے پر بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جبکہ دفعہ 144 کا نفاذ صوبے بھر میں اتوار 23 جون تک کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام، ماحول اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے تاہم پابندی کا اطلاق ٹریفک کی روانی اور ماحول کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت نے صوبے کی تمام انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حکمنامے کے مطابق جاری کردہ تمام تر ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، غفلت برتنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔



اشتہار


اشتہار