وزیراعظم محمد شہباز شریف قوم کو بڑی عید سے پہلے بڑے تحفے دے دیئے ، صنعتوں کیلئے بجلی سستی کرنے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سےجاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ 15روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے ، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے, جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی، اب تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جاچکا ہے۔