صحافی ، میڈیا ورکرز کیلئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

Announcement of health insurance for journalists, media workers
وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے ہیلتھ انشورنس کی فراہمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔  وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے صحافی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صحافی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔

 جمہوریت کی مضبوطی میں ان کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا، صحافیوں کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی تاریخی قدم ہے جو ہمارے ملک کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔  پہلے مرحلے میں 5ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی، سکیم کے تحت دوسرے مرحلے میں مزید 10 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا چارج سنبھالنے کے بعد صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم کا دوبارہ آغاز کیا۔



اشتہار


اشتہار