وزیراعظم کا ایک اوراختیارختم ہوگیا

Another authority of the Prime Minister has expired
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا ماہرین اور پروفیشلنز کی آسامیوں کی تخلیق کرنے کے اختیار کو ختم کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ان آسامیوں کی تخلیق کا وزیراعظم کا اختیار ختم کر دیا گیا ہے اور اب یہ اختیار وزرا، وزرائے مملکت، مشیروں سیکریٹریز کے حوالے کر دیا ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کا ماہرین اور پروفیشنلز کی آسامیوں کی تخلیق کا اختیار ختم کرنے کی سفارشات کی وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کی اجازت سے منظوری دے دی اور سرکولیشن کے ذریعے ان سفارشات کو منظور کیا گیا۔مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں ماہرین اور پروفیشنلز تعینات کرنے کا منصوبہ ہے اور اب ان آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی مشاورت سے کی جائے گی۔

 جب کہ کنسلٹنٹس کی تعیناتیاں متعلقہ وزیر، وزیر مملکت یا مشیرکی منظوری سے ہوں گی,ہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات صرف مسابقتی عمل کے ذریعے حاصل کی جاسکیں گی، اس سے پہلے ہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات کے لیےوزیر اعظم کی منظوری ضروری تھی۔  ذرائع کے مطابق ریسرچ ایسوسی ایٹس، ینگ پروفیشنلز کی تعیناتی متعلقہ سیکرٹری کی منظوری سے ہو گی تاہم ٹیکنیکل ایڈوائزرز کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم کی منظوری ضروری ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تعیناتیوں کا عمل مسابقتی عمل اور اسپیشل سلیکشن بورڈ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ ہیڈ ہنٹنگ فرم کے عمل میں اسٹبلشمنٹ ڈویژن لیڈ کردار ادا کرے گی، اسٹبلشمنٹ ڈویژن ہیڈ ہنٹنگ فرم کے لیے کامن پول قائم کرے گی ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق مختلف وزارتوں اورڈویژنزمیں ماہرین اورپروفیشنلزتعینات کرنےکا پلان ہے.



اشتہار


اشتہار