پنجاب میں تعیناتیاں، ن لیگ پیپلز پارٹی کامعاہدہ طے پا گیا

Appointments in Punjab, PML-N PPP agreement reached
پاکستان مسلم لیگ ن  اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین پنجاب کے حوالے سے تحریری معاہدہ طے پا گیا۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پنجاب کے حوالے سے تحریری معاہدہ دونوں پارٹیوں کے درمیان باہمی رضا مندی سے ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ معاہدے پر پی پی پی اور ن لیگی مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے دستخط ہیں جبکہ معاہدے کے تحت ن لیگ پنجاب میں رواں سال بلدیاتی الیکشن کرانے کی پابند ہوگی۔ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت ن لیگ پنجاب میں بھرتیاں میرٹ پر کرانے کی پابند ہوگی، پنجاب میں پی پی مخالف انتظامی افسران تعینات نہیں کیے جائیں گے ۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی مشاورت سے پنجاب کے مخصوص اضلاع میں تعیناتیاں ہوں گی۔



اشتہار


اشتہار