بھارت میں ٹول پلازہ پر جھگڑے کے بعد ڈرائیور نے خاتون کو روند ڈالا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر واقع ٹول پلازہ میں سیاہ گاڑی کے ڈرائیور نے جھگڑے کے بعد خاتون کو روند ڈالا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں نامعلوم ڈرائیور کو ایک خاتون ٹول سپروائزر سے تھوڑی دیر تک بحث کرتے ہوئے دکھایا گیا جب اس نے جائے وقوعہ سے بھاگنے کے لیے اچانک گاڑی چلا دی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور خاتون اسٹاف کو روندتے ہوئے لے جاتا ہے۔