ڈھونڈ ڈھونڈ کر مارا پیٹا گیا، کرغزستان سے پاکستانی طالبعلم کا بیان بھی سامنے آگیا

They were searched and beaten, the statement of a Pakistani student from Kyrgyzstan also came out
کرغزستان میں پاکستانی طلبا کے ہاسٹلز پر مقامی افراد نے حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی  اس کےحوالے سےپاکستانی طالبعلم کا بیان سامنے آگیا۔ پاکستانی طالبعلم حیدر نے  بتایا ہے کہ 16 مئی کو غیر ملکی طالب علموں اور مقامی طالب علموں کا جھگڑا ہوا، کرغزستان کے مقامی طلبا نے اس کے ردعمل میں غیر ملکی سٹوڈنٹس پر حملے شروع کر دیئے۔

17 مئی کو پاکستانی طالبعلموں بشمول طالبات کو ڈھونڈ کر ہاسٹل کے دروازے توڑ کر مارا گیا،پاکستانی ، بھارتی اور بنگالی طالب علموں کو مارا پیٹا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اب تک 5 اموات اور 50 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں، پولیس اور لوکل انتظامیہ کے سامنے ہمیں مارا جارہا ہے، ہم یہاں محفوظ نہیں ہیں ہمارے لئے آواز اٹھائی جائے، پاکستانی حکومت ہمارے تحفظ کیلئے اقدامات کرے۔
پاکستانی طالبعلم نے بتایا ہے کہ ہاسٹلز کے بعد انہوں نے اب گھروں پر بھی حملے شروع کر دیئے ہیں،یہاں پر  کرغزستان میں 10 ہزار سے زائد پاکستانی طالبعلم ہیں،جن کے والدین پاکستان میں انتہائی پریشان ہیں، میری وزیر اعظم، چیف جسٹس اور دیگر ہائی اتھارٹیز سے ایپل ہے کہ ہماری مدد کی جائے۔



اشتہار


اشتہار