حادثات میں بچاؤ کیلئے موٹرسائیکل سواروں کو کونسا ہیلمٹ استعمال کرنا چاہیے؟

Which helmet should motorcycle riders use to avoid accidents?
نامور پاکستانی بائیکرز فیصل خالد اور حسن عبداللہ نے بتا دیا کہ حادثات کی صورت میں اپنے بچاؤ کے لئے موٹرسائیکل سواروں کو کونسا ہیلمٹ استعمال کرنا چاہیے۔ 24 نیوز کے مارننگ شو ’مارننگ وِد فضا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نامور پاکستانی بائیکرز فیصل خالد اور حسن عبداللہ  نے بتا یا کہ  موٹر سائیکل چلاتے وقت سب سے اہم آپ کی زندگی ہے، اس لئے ہیلمٹ ایسا استعمال کریں جو حادثے کی صورت میں محفوظ رکھے، ہیلمٹ مہنگا ہونا ضروری نہیں بلکہ اس کا معیاری ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ غیر معیاری ہیلمٹ سستا مل جاتا ہے لیکن یہ آپ کو سر اور چہرے کی چوٹ سے محفوظ نہیں رکھتا، ہیلمٹ ایسا خریدیں جو سامنے سے چہرے کی حفاظت کرے اور سر کو چوٹ سے محفوظ رکھے ۔




اشتہار


اشتہار