ایئر سیال کو انٹرنیشنل فلائٹ آپریشنز شروع کرنے کی منظوری

Air Sial approved to start international flight operations
وفاقی کابینہ نے وزارت ہوا بازی کی سفارش پر ایئرسیال کو انٹرنیشنل فلائٹ آپریشنز شروع کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے سعودی سرمایہ کاروفد کی پاکستان آمد کو معاشی تعلقات کے لیے انتہائی اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے وفاقی وزراء، افسران اور اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔

وفاقی کابینہ نے وزارت ہوا بازی کی سفارش پر ایئر سیال کو انٹرنیشنل فلائٹ آپریشنز شروع کرنے کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے پاکستان اور کولمبیا کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری بھی دے دی۔وفاقی کابینہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپیشل ایجوکیشن کو وزارت انسانی حقوق سے وزارت تعلیم کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔
اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے کمیٹی برائے چینی سرمایہ کاری منصوبہ جات کے فیصلوں کی توثیق بھی کردی۔



اشتہار


اشتہار