عازمین حج نےسفرمقدس کی تیاریاں مکمل کرلیں

Hajj pilgrims have completed their preparations for the pilgrimage
عازمین حج نےسفرمقدس کےلئے تیاریاں مکمل کرلیں۔تفصیلات کےمطابق حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہو گا۔ملک بھر سے 68 ہزار سے زائد افراد سرکاری طور پر حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔کراچی سے 16ہزار 281 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ 

سکھر سے 713 اور کوئٹہ 2 ہزار 200 عازمین حج بھی کراچی سے روانہ ہوں گے۔ حجاج کرام کی روانگی سے قبل ان کی ویکسین کا سلسلہ جاری ہے پہلی حج فلائٹس 9 مئی کو روانہ ہوگی ۔اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان ، کوئٹہ ، سکھر، سیالکوٹ ، رحیم یار خان سے حج پروازوں کے ذریعے مدنیہ اور مکہ پہنچیں گے۔
 
پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع کی جائے گی ، عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی ۔ حج پروازوں 9 جون تک جاری رہے گا۔




اشتہار


اشتہار