کتوں کامنفرداعزاز،پہلی مخصوص ائیرلائن متعارف

Introducing the first dedicated airline for dogs
’بارک ائیر‘ دنیاکی پہلی ائیرلائن ہےجو پالتو کتے رکھنے والوں اور ان کے ساتھ آرام دہ سفر کے خواہشمند افراد کو نئے مواقع فراہم کرے گی۔تفصیلات کےمطابق امریکا کی بارک ائیر کمپنی نےاپنی ویب سائٹ پر کہاکہ ’ہم کتوں کے لیے ہوائی سفر کی دنیا میں انقلاب لانے کے لیے آئے ہیں، ہماری ائیر لائن کتوں کی خدمت کےلئے بنائی گئی ہے۔

یہ سروس پالتو جانوروں کی کمپنی ’بارک‘ کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔پالتوکتوں کےمالکوں کےلئے’بارک ائیر لائن‘یہ سروس متعارف کرائی ہےکہ اب پالتو کتوں کے مالکان کو ہوائی سفر کے دوران اپنے کتوں کو کارگو ہولڈ میں چھوڑنے یا اِنہیں کریٹ میں ڈالنا نہیں پڑے گا۔طیارے چنددنوں میں آسمانوں پرپروازبھریں گے ، بارک ائیر کی مئی اور جون کے لیے پروازیں پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔

کتوں کامنفرداعزاز،پہلی مخصوص ائیرلائن متعارف
بارک ائیر اپنے ‘کینائن صارفین’ (کتوں) کی پرواز کے دوران مختلف مہنگے کھانوں اور مشروبات سے تواضع کرے گی۔‘بارک’ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے ہوائی جہاز کتوں کے مطابق بنائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ بارک ائیر لائن کے خریدے گئے ہر ٹکٹ پر اپنے کتے کے ساتھ ایک مالک سفر کر سکے گا۔

کتوں کامنفرداعزاز،پہلی مخصوص ائیرلائن متعارف
اگر ضرورت پڑے اضافی مسافر کے لیے دوسری ٹکٹ بھی خریدی جا سکتی ہے ۔بارک ائیر لائن کے مطابق ان کی پرواز میں 18 سال سے کم عمر فرد کو پرواز کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ ‘بارک’ کے شریک بانی اور سی ای او میٹ میکر کا کہنا ہے کہ ‘یہ پالتو کتوں کے لیے فرسٹ کلاس اور ان کے مالکان کے لیے بزنس کلاس کا تجربہ ہوگا۔



اشتہار


اشتہار