گندم کافی ہے،پورا سال گزارا ہو سکتا ہے: وزیرِ خوراک پنجاب

Wheat is enough, the whole year can be spent: Punjab Food Minister
پنجاب کے وزیرِ خوراک بلال یاسین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 23 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا کیری فارورڈ اسٹاک موجود ہے، موجودہ گندم اگلے پورے سال کے لیے کافی ہے۔ وفاقی وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا ہے کہ صوبے کے ساتھ گندم وافر مقدار میں دستیاب ہے اور اس سے پورا سال با آسانی گزر جائے گا۔

 اپنے  جاری کئے گئے بیان میں پنجاب کے وزیرِ خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ نگران دور میں گندم کی غیر ضروری درآمد سے کاشت کار کیلئے بحران پیدا ہوا،ان کا کہنا ہے کہ معاملے پر وزیر ِاعظم شہباز شریف نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے جو جلد رپورٹ پیش کرے گی۔  

وزیرِ خوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے کہ حکومت رپورٹ پبلک کرنے اور ذمے داروں کے خلاف ایکشن لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 1 ماہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1000 روپے سستا ہوا،20 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 1700 سے 1800 روپے میں دستیاب ہے۔
 وزیرِ خوراک پنجاب بلال یاسین نے یہ بھی کہا ہے کہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ پنجاب بھر میں روٹی اور نان کم کی گئی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر دستیاب ہیں۔



اشتہار


اشتہار