ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر دہشتگردی کا نشانہ نہیں بنا ، ایرانی فوج کی ابتدائی تحقیقات

Ibrahim Raisi's helicopter was not a target of terrorism, the preliminary investigation of the Iranian army
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے حوالے سے ایرانی فوج کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر کسی دہشتگردی کا نشانہ نہیں بنا۔

ایرانی فوج کے جنرل اسٹاف نے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی جس میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے بلندی پر پہاڑی سلسلے سے ٹکرانے کے بعد آگ پکڑ لی تھی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر پری پلان روٹ پر پرواز کر رہا تھا۔

 ہیلی کاپٹر نے حادثے سے قبل طے شدہ روٹ پر سفر نہیں کیا۔رپورٹ کے مطابق حادثے سے قبل واچ ٹاور اور فلائٹ عملے کے درمیان گفتگو میں کسی بھی قسم کی کوئی مشتبہ بات سننے کو نہیں ملی، ہیلی کاپٹر کے کریو کی آخری گفتگو حادثے سے تقریباً ایک منٹ پہلے ہوئی۔  
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی جنرل سٹاف کی ابتدائی رپورٹ میں تفتیش کاروں نے کسی پر بھی الزام نہیں لگایا تاہم اس حوالے سے ایرانی فوج مزید تفصیلات جاری کرے گی۔



اشتہار


اشتہار