اے ایس پی شہر بانو وزیر داخلہ محسن نقوی کی ’پی ایس او‘ تعینات

ASP Shahr Bano appointed 'PSO' of Interior Minister Mohsin Naqvi
 وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی کو وزیر داخلہ محسن نقوی کا پی ایس او تعینات کر دیا گیا ہے۔اے ایس پی سیدہ شہریبانو کو گریڈ 17 میں اے ڈی او ایف سی اسلام آباد میں تعینات کردیا۔محمد شاہ رخ خان وزیر داخلہ کے ساتھ اسسٹنٹ چیف سکیورٹی آفیسر کے طور پر کام کریں گے پولیس سروس گریڈ 17 کے محمد شاہ رخ خان کو اے ڈی او ایف سی شبقدر تعینات کردیا گیا ۔یاد رہے کہ اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی کو ایک ہیرو کے طور پردنیا بھر میں سراہا گیا۔

 جب انہوں نے لاہور کے اچھرہ بازار میں ایک خاتون کو ایک مشتعل ہجوم سے بچایا جب کسی نے اس پر عربی خطاطی والا لباس پہن کرتوہین رسالت کا الزام لگایاگیا تھا۔اے ایس پی شہربانو نقوی کے بہادرانہ اقدامات کو مختلف حلقوں سے سراہا گیا ۔ جنرل سید عاصم منیر نے ان کی بے لوث لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ پنجاب پولیس نے ان کی سفارش قائداعظم پولیس میڈل کیلئے نامزد کیا تھا، جو پاکستان میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیلئے سب سے زیادہ بہادری کا اعزاز ہے۔
اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی کا پس منظر:

1) اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی پبلک مینجمنٹ میں پس منظر رکھتی ہیں۔

2) وہ انٹیلی جنس بیورو میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکی ہیں۔

3) سیدہ شہربانو نقوی نے 2019 میں اپنا CSS کا امتحان پاس کیا۔

4) انہوں نے کمزور خواتین اور بچوں کی حفاظت کے لیے تحفظ مرکز اور داتا دربار جیسے اقدامات کی بنیاد رکھی ہے۔

5) انہوں نے پولیس سہولیات کے اندر ڈے کیئر سنٹرز قائم کرنے کی کوششوں کی قیادت کی ہے۔

6) سیدہ شہربانو نقوی نے ایک پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر قائم کیا، اس بات کو یقینی بنایا کہ آٹھ سال کی سروس کے بعد ریٹائرڈ سروس کتوں کو عزت دی جائے۔




اشتہار


اشتہار