راجن پور:خاتون کو فروخت کرنا سرالیوں کو مہنگا پڑگیا

Rajanpur: Selling a woman has become expensive for Saralis
 خاتون کے سسرالیوں نے اسے 8 لاکھ روپے کے عوض زبردستی فروخت کردیا، تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سسرالیوں کی جانب سے مذموم حرکت کی اطلاع ملنے پرڈی پی او نے خاتون کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، پولیس نے انکشاف کیا کہ سسرال والوں نے خاتون پر ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر اسے 8 لاکھ روپے میں فروخت کردیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ غیرت کے نام پرخاتون کو فروخت کرنےکے خلاف فوری کارروائی کی گئی اور تھانہ حاجی پور پولیس نے خاتون کو بازیاب کرایا۔خاتون کا شوہر روزگار کے لئے ملک سے باہر ہے جبکہ دونوں کی ایک بیٹی ہے، شوہر کی غیر موجودگی میں سسرال والوں نے یہ قبیح فعل انجام دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔ترجمان پولیس کا کہناتھا کہ خاتون حسینہ بی بی کورشتہ داروں نے08 لاکھ روپے میں گل محمد کو زبردستی فروخت کیا تھا ، متاثرہ عورت شادی شدہ تھی اور دو سال کی بیٹی بھی ہے۔

اشتہار


اشتہار