بھارت: بندر نے 3 افراد کی جان لے لی

India: Monkey kills 3 people
 بھارتی ریاست یو پی میں سڑک پر بندر کے باعث کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3  بینک ملازمین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  کار کو حادثہ سڑک پر موجود بندر کے سبب پیش آیا۔

علی گڑھ کی شاہراہ پر بندر کو بچاتے بچاتے ایک تیز رفتار ٹینکر نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ تیسرا متاثرہ شخص دورانِ علاج ہسپتال میں چل بسا۔حادثے میں مرنے والوں کی شناخت نجی بینک کے منیجر سوربھ سریواستو، کیشیئر دیویانشو اور امیت نامی شخص کے طور پر کی گئی ہے۔
یوپی کی پولیس کے مطابق تصادم کی وجہ سڑک پر بندر کا اچانک نمودار ہونا تھا۔ مرنے والوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



اشتہار


اشتہار