کسی بھی کام کو بہتر انداز میں سرانجام دینے کیلئے قوانین کا ہونا اور اس پر عمل درآمد ایک لازمی امر ہے اگر متعلقہ حکام یہ قوانین لاگو کرنے میں ناکام رہیں تو معاشرہ افراتفری کا شکار ہوجائے گا۔مئی کے مہینے میں چین کے صحرا میں اونٹ کی سواری ایک مقبول تفریح ہے، جہاں مقامی افراد اور دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔
لوگوں کی پسندیدگی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ سال سالانہ چھٹیوں کے پہلے روز 10 ہزار سے زائد سیاح اونٹوں کی سواری کے لیے یہاں آئے جبکہ رواں سال ان کی تعداد 20 ہزار یومیہ تک جا پہنچی۔
ان میں سے بہت سے لوگوں نے قدیم شاہراہ ریشم پر سفر کیا جبکہ چند ہزار لوگوں نے اونٹوں پر سوار ہوکر کر ان مناظر سے لطف اندوز ہونے کا فیصلہ کیا اور رش کی وجہ سے راستے میں ٹریفک جام ہو گیا۔