خیبرپختونخوا : گندم کی سرکاری قیمت فی من 3900 روپے مقرر

Khyber Pakhtunkhwa: The official price of wheat has been fixed at Rs 3900 per maund
خیبرپختونخوا میں گندم کی سرکاری قیمت فی من 3900 روپے مقرر کردی گئی۔  خیبر پختونخوا حکومت کسانوں سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی،صوبے میں سرکاری سطح پرگندم کی خریداری کے لئےصوبے میں22 مقامات پر مراکز قائم کر دئیےہیں،خریداری مراکز اور گوداموں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں۔ 
سی سی ٹی وی سمیت مانیٹرنگ کا فول پروف نظام قائم کیا گیا ہے،شفافیت کے لئے خصوصی ایپ بھی متعارف کرادی گئی ہے،صوبائی حکومت 29 ارب روپے گندم کے لئےمختص کرچکی ہے۔



اشتہار


اشتہار