وزیر تعلیم پنجاب کا 30ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان

Punjab Education Minister announced the recruitment of 30 thousand teachers
بے روز گار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر،صوبائی وزیر تعلیم  نے گرمی کی چھٹیوں میں پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں 30 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سکندر حیات نے کہاہے کہ سرکاری سکولوں میں بھرتیاں مرحلہ وار کی جائیں،ضرورت کو دیکھتے ہوئے گرمی کی چھٹیوں میں 20 سے 30 ہزار اساتذہ رکھے جائیں گے
صوبائی وزیر تعلیم کا کہناتھا کہ باقی اساتذہ کی شارٹیج ریشنلائزیشن کے ذریعے پوری کی جائے گی،کوشش ہے کہ بھرتیوں کا عمل گرمی کی چھٹیوں میں مکمل کرلیا جائے۔



اشتہار


اشتہار