سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے ہوں گی، نوٹیفکیشن جاری

Summer vacations in educational institutions of Sindh will be from June 1, notification issued
سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی سندھ بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، سکھر، حیدرآباد، کراچی سمیت سندھ میں یکم جون سے چھٹیوں کا آغاز ہو گا۔محکمہ تعلیم سندھ نے گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی ہوں گی۔یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں مئی میں ہیٹ اسٹروک نہ ہونے کی وضاحت کی تھی، جس کے بعد چھٹیاں یکم جون سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس سے قبل پنجاب کی طرح تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات قبل از وقت کرنے پر غور کیا جا رہا تھا، واضح رہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 25 مئی سے چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔



اشتہار


اشتہار