آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کا پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

Oil Tankers Owners Association's announcement to stop supply of petrol and diesel
آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے راولپنڈی، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انتطامیہ کی جانب سےناپ تول میں کمی کیخلاف پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند رہے گی۔

ملک کے تمام ہوائی اڈوں کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معطل رکھی جائے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہمارے مطالبات کی منظوری تک فراہمی کو معطل رکھا جائے گا۔پی ایس او حکام اور ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس بھجوائے کوئی جواب نہیں ملا، میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے۔ 
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کےمعاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔



اشتہار


اشتہار