سعودی عالمِ دین فیصل مسجد میں نمازِ عید کی امامت کریں گے

Saudi cleric Faisal will lead the Eid prayer in the mosque
سعودی عرب کے معروف عالمِ دین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِعید کی امامت کریں گے۔ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ علمی حلقوں میں معروف ہیں اور ساتھ ہی فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ وہ 10 روزہ دورے پر اتوار کو پاکستان پہنچے ہیں۔

 ملک میں ان کا قیام 16 اپریل تک رہے گا۔ اس دوران وہ حکام سے بھی ملیں گے۔ اس دورے کا بنیادی مقصد بین المذاہب اور بین المالک ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔موتمر عالمِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور کونسل آف مسلم اسکالرز کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ دینی خدمات کے حوالے سے نمایاں رہے ہیں۔
اسلامو فوبیا کے خاتمے اور مذہبی بنیاد پر پُرامن بقائے باہمی کے فروغ سے متعلق اُن کی خدمات کو عالمگیر سطح پر سراہا جاتا رہا ہے۔ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسٰی نے 2019 میں مسلم اور غیر مسلم اسکالرز کے درمیان مکالمے کی بنیاد رکھی جو دی چارٹر آف مکہ (میثاقِ مکہ) پر منتج ہوا۔ یہ چارٹر یا میثاق مختلف مذاہب میں افہام و تفہیم اور باہمی احترام یقینی بنانے کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ وہ سیرت النبی میوزم کا سنگِ بنیاد پر بھی رکھیں گے۔




اشتہار


اشتہار