پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان ٹورنٹو ایئرپورٹ پر گرفتار

PIA female air hostess arrested at Toronto airport
پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق خاتون ائرہوسٹس سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ کے پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔ائیرہوسٹس کی شناخت حنا ثانی کے نام سے ہوئی ہےایئرہوسٹس کو پہلے بھی ممنوعہ اشیاء لانے پر وارننگ دی گئی تھی۔میڈیا ذرائع کے مطابق حنا ثانی نامی ائیر ہوسٹس معروف گلوکارہ کی عزیزہ ہیں، جبکہ خود بھی سوشل میڈیا ماڈلنگ کرتی ہیں۔
پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان ٹورنٹو ایئرپورٹ پر گرفتار
جبکہ وہ ٹورنٹو سے لاہور کے لیے پرواز پی کے 789 پر تعینات تھیں۔دوسری جانب پرواز پر حنا ثانی کے ہمراہ 7 دیگر فضائی میزبانوں کو بھیجا گیا تھا، جن کو ٹورنٹو کے لیے ائیر لائن نے نو فالئی ڈکلئیر کیا ہوا تھا۔تاہم اس عملے کی خصوصی اجازت ڈی جی ایم فلائیٹ سروسز کی جانب سے دی گئی تھی، جو کہ روٹین سے ہٹ کر ہے۔
دیگر 2 ائیرہ ہوسٹس سے بھی پوچھ گچھ کی تھی، جس کے بعد کینیڈین حکام نے دونوں کو ہوٹل جانے کی اجاز دے دی۔جبکہ اس حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے ترجمان عبداللہ خان کا بھی ردعمل سامنے آ گیا ہے، ترجمان کے مطابق واقعے کے بارے میں آگاہ ہیں، کینیڈین حکام سے رابطے میں ہیں۔



اشتہار


اشتہار