یورپ جانے کی کوشش، پاکستانی جوڑا 4بچوں سمیت ڈوب کر جاں بحق

Trying to go to Europe, a Pakistani couple drowned along with 4 children
بہتر مستقبل کے خواب نے ایک اور خاندان کی زندگی نگل لی، یورپ جانے کی کوشش میں پاکستانی جوڑا 4بچوں سمیت ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ رشتہ داروں نے اپنے پیاروں کو استنبول میں سپرد خاک کردیا۔ کشتی ترکیہ کے صوبے چناق قلعہ میں سمندری طوفان کے باعث الٹی۔ 15 مارچ کی صبح ان کی کشتی ترکیہ کے شمال مغربی صوبے چناق قلعہ میں طوفان کے باعث الٹ گئی۔ 
Trying to go to Europe, a Pakistani couple drowned along with 4 children
علی آغا اور ان کے خاندان سمیت کشتی پر درجنوں افراد سوار تھے۔کوئٹہ کے رہائشی علی آغا اپنی اہلیہ اور چار بچوں کے ہمراہ انسانی اسمگلروں کی مدد سے ترکیہ سے کشتی میں بیٹھ کر بہتر زندگی کا خواب لیے یورپ کے سفر پر روانہ ہوئے تھے لیکن اپنی منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی بدقسمت خاندان کی زندگی کا سفر ختم ہوگیا۔
 ترک حکام کے مطابق کشتی پر سوار افراد کی درست تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ 13روز کے بعد اب تک 23 افراد کی لاشیں سمندر سے نکالی جا چکیں 



اشتہار


اشتہار