یو اے ای میں عید پر رش سے بچنے کیلئے فضائی مسافروں کوہدایات جاری

Instructions issued to air passengers to avoid rush on Eid in UAE
عید اور موسم بہار کی آمد کے موقع پر ہونے والی چھٹیوں کے سلسلے میں دبئی ایئرپورٹ مسافروں کی بہتر خدمات کے لیے تیاری کر رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 2 اپریل سے 15 اپریل تک 3.6 ملین مسافروں کی آمد متوقع ہے۔فغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں کو 6 اپریل سے 14 اپریل تک یعنی 9 دن کی چھٹیاں پوں گی۔

خیال رہے متحدہ عرب امارات میں عید کے سلسلے میں عام تعطیل 8 اپریل سے 12 اپریل تک ہیں لیکن ویک اینڈ ہونے کی وجہ سے تعطیلات 9 دن تک چلی جائیں گی۔ علاوہ ازیں خلیجی ریاست کے بیشتر سکول بھی 14 اپریل تک بند رہیں گے۔
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اوسطا 258000 مسافروں کی آمد متوقع ہے۔ جبکہ 13 اپریل کو 292000 مسافروں کے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دبئی ایئرپورٹ، ایئرلائنز اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مسافروں کو خوش آمدید کہنے اور ان کے لیے بہتر خدمات انجام دینے کے لیے پرجوش ہے۔



اشتہار


اشتہار