آسٹریلیا کے ارب پتی تاجر کا ٹائی ٹینک ٹو جہاز بنانے کا اعلان

Australia's billionaire businessman announced the construction of the Titanic two ships
آسٹریلیا کے ارب پتی تاجر کلائیو پامر نے ٹائی ٹینک ٹو جہاز بنانے کا اعلان کردیا۔اس بحری جہاز کا پہلا سفر جون دو ہزار ستائیس میں انیس سو بارہ میں غرق ہونے والے ٹائی ٹینک جہاز کی طرح ساؤتھمپٹن سے نیو یارک تک ہوگا۔کلائیو پامر کے مطابق چھپن ہزار ٹن وزن کے اس جہاز پر پچاس کروڑ سے ایک ارب ڈالر تک لاگت آئے گی۔

یاد رہے کہ ٹائی ٹینک ٹو پر کام دو ہزار پندرہ میں پامر کی کمپنی اور چینی کمپنی سائٹک کے درمیان مالی معاملات کی ادائیگی پر تنازعے کے بعد روک دیا گیا تھا، تاہم دو ہزار اٹھارہ میں ایک مرتبہ پھر اس بحری جہاز کو بنانے اور دو ہزار بائیس میں اسے سمندر میں اتارنے کا اعلان کیا گیا۔
حالیہ پریس کانفرنس میں کلائیو پامر نے ٹائی ٹینک ٹو میں ہونے والی تاخیر کا ذمہ دار کورونا وائرس کی وبا کو ٹھہرایا۔



اشتہار


اشتہار