گندم مارکیٹ کریش ،قیمت میں غیرمعمولی کمی کا امکان

Wheat market crash, possibility of abnormal drop in price
گندم خریداری مہم میں بدترین بدانتظامی سامنے آ گئی۔گندم مارکیٹ کریش ہونے سے قیمت میں غیرمعمولی کمی کاامکان ہے۔ذرائع کے مطابق گندم مارکیٹ کریش ہونے سے گندم کی قیمت ایک ہزار روپے من تک کم ہو جائے گی۔ اوپن مارکیٹ میں گندم کی 20 لاکھ ٹن اضافی آمد اور پنجاب کے پاس گندم کا غیر معمولی  ذخیرہ سے گندم کی قیمت غیر معمولی حد تک کم ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ خوراک نے گزشتہ سال کسانوں سے چالیس لاکھ ٹن گندم خریدی ۔رواں سال محکمہ خوراک  کے پاس 23 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے23 لاکھ ٹن کا گندم کا ذخیرہ موجود ہونے کی وجہ سے محکمہ خوراک   محدود  پیمانے گندم خریدنے پر مجبور ہےمحکمہ خوراک گندم کا  وسیع ذخیرہ ہو نے  کی وجہ اس سال زیادہ سے زیادہ 20 لاکھ ٹن گندم سے زائد گندم نہیں خریدے گا ۔ 

گزشتہ سال کی نسبت 20لاکھ  ٹن کم گندم خریدنے کے فیصلےسے20 لاکھ ٹن گندم اوپن مارکیٹ میں اضافی ہو گی۔محکمہ خوراک  پنجاب نےگندم کی خریداری کا ہدف ہی مقرر نہیں کیا ۔کسانوں کی اپنی ضروریات، بیج اور فلور ملوں کی طرف سے خریداری کے بعد  اور محکمہ خوراک اور پاسکو کے ٹارگٹ کے بعد بھی تقریبا 50 لاکھ میٹرک ٹن گندم بچ جائے گی. 
گندم کا غیر معمولی ذخیرہ اور اوپن مارکیٹ میں 20 لاکھ ٹن اضافی گندم مارکیٹ کریش کرنے کا بنیادی سبب ہو گا۔کسان تنظیموں کاکہنا ہے کہ حکومت کسان سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدے ورنہ احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے گندم کی قیمت گر گئی ۔



اشتہار


اشتہار