پتنگ کی ڈور سابق ایم پی اے کے بھتیجے کی جان لے گئی

Kite string kills former MPA's nephew
پتنگ  کی ڈور نے سابق ایم پی اے کے حافظ قرآن بھتیجے کی جان لے لی ۔  تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سابق ایم پی اے اعجازخان جازی کا حافظ قرآن بھتیجا دھاتی ڈور سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پتنگ اُڑاتے ہوئے ایک بچے کو کرنٹ لگ گیا جسے بچانے کیلئے 17 سالہ حافظ قرآن اسامہ خان مدد کو پہنچا تھا، بچے کو بچانے کی کوشش میں دھاتی ڈور کے ذریعے کرنٹ حافظ اسامہ کو لگ گیا اور حالت غیر ہونے پر  سابق ایم پی اے اعجاز خان جازی کے بھتیجے کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کیا گیا، تاہم وہ دم توڑ گیا۔




اشتہار


اشتہار