پاکستان ہاکی پر پابندی لگنے کا امکان، اولمپینز کی وزیراعظم سے ایکشن لینے کی اپیل

Pakistan Hockey likely to be banned, Olympians appeal to the Prime Minister to take action
پاکستان ہاکی کے سابق اولمپینز کی جانب وزیراعظم شہباز شریف سے ہاکی کے معاملے پر فوری ایکشن لینے کی اپیل کی گئی ہے۔کراچی کے عبدالستار ہاکی اسٹیدیم میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سربراہان سمیت اولمپینز نے پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر سیکریٹری حیدر حسین نے کہا کہ ایف آئی ایچ ان کی فیڈریشن کو تسلیم کرتی ہے، دوسری کسی فیڈریشن کو نہیں مانتی۔

حیدر حسین کا کہنا تھا کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے منتظمین نے دوسری فیڈریشن سے رابطہ کرنے پر معذرتی خط لکھا ہے۔ اذلان ہاکی ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن انہیں پی ایچ ایف کا سیکریٹری تسلیم کرتی ہے۔اس موقع پر اولمپینز کلیم اللّٰہ، حنیف خان، وسیم فیروز اور ناصر علی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل کی کہ وہ ہاکی کے معاملے پر فوری ایکشن لیں ورنہ پاکستان ہاکی پر 10 سے 12 سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔
خیال رہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 اپریل سے اسلام آباد میں لگے گا۔ 44 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں بلایا جارہا ہے، اعلان ایک سے دو روز میں ہوگا۔



اشتہار


اشتہار