ہیکرز معلومات چرانے کیلئے 12 نئی ایپلی کیشنز استعمال کر رہے ہیں، وزارتوں کو مراسلہ ارسال

Hackers are using 12 new applications to steal information, mail to ministries
کابینہ ڈویژن نے ہیکرز کی جانب سے معلومات چرانے کے لیے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کے استعمال پر تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنزکو مراسلہ بھجوادیا۔ذرائع کے مطابق ہیکرز مجموعی طورپر 132 ایپلی کیشنزکے ذریعے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کررہے ہیں اور اب ہیکرز نے معلومات چرانیکے لیے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کا استعمال بھی شروع کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئی چیٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے ٹریپ کرکے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کی جارہی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ مراسلے میں ایپلی کیشنز انسٹال کرنے والے افسران کو انٹرنیٹ منقطع کرنے اور معروف اینٹی وائرس انسٹال کرکے اپنے موبائل فون اسکین کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مراسلے میں ناقابل اعتبار ایپلی کیشنز سے انسٹالیشن نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ انجان وائی فائی نیٹ ورک بھی استعمال نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔




اشتہار


اشتہار