چین میں پاکستان کے لیے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب

Launching ceremony of Pakistan's first Hungor class submarine in China
چین میں پاکستان کے لئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب چین کے ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے،آئی ایس پی آر کے مطابق یہ پروجیکٹ پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔

حکومت پاکستان نے چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں تعمیر کی جائیں گی جبکہ دیگر 4 پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں تعمیر کی جائیں گی۔
یہ آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہوں گی جن سے دور تک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔



اشتہار


اشتہار