نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا ، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب بھی آج ہو گا

The newly elected senators took oath, the chairman and deputy chairman will also be elected today
سینیٹ کے نو منتخب اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔سینیٹ اجلاس کا آغاز ہوتے ہی تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج کیا، پی ٹی آئی کے علی ظفر نے کہا کہ جب تک کے پی کے سینیٹر نہیں آ جاتے اس اجلاس کو ملتوی کیا جائے۔بعد ازاں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بطور پریزائیڈنگ افیسر نو منتخب سینیٹرز سے حلف لیا جس کے بعد ارکان نے رول آف ممبرز پر دستخط کر دیئے۔

علاوہ ازیں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی آج ہو گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختوانخو میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخاب ملتوی ہونے کے بعد 96 ارکان کے ایوان بالا میں 85 سینیٹرز چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا ہے ، دوسری جانب تحریک انصاف نے آج سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔





اشتہار


اشتہار