عید الفطر ، پشاور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

Section 144 enforced for one month during Eid al-Fitr, Peshawar
پشاور میں عید الفطر کے پیش نظر ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ پشاور نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، ون ویلنگ اور تیز گاڑی چلانے پر پابندی ہو گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دریں اثناء وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاند رات اور عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے، اندھی گولی کسی کی جان لے سکتی ہے یا کسی کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کر سکتی ہے۔



اشتہار


اشتہار