گوگل میپس میں ایک اور بہترین فیچر متعارف

Another great feature introduced in Google Maps
اگر آپ کو گھومنے پھرنے کا شوق ہے تو گوگل میپس میں اس حوالے سے ایک نیا کارآمد فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی یہ فیچر آپ کو کسی بھی علاقے کے اچھے مقامات تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گا,اس فیچر سے صارفین کے لیے مخصوص دکانیں، کیفے اور دیگر مقامات کو تلاش کرنا آسان ہو جائے گا,اس فیچر کا اشارہ گوگل میپس کے بیٹا (beta) ورژن میں ملا ہے,ایک رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے کوڈ میں اے آئی کا حوالہ بھی دیا گیا ہے.رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کے تحت آپ کو کسی مخصوص جگہ یا دکان کے بارے میں لکھ کر سرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

 بلکہ آپ بس یہ بتائیں گے کہ آپ کیا تلاش کر رہے ہیں، جس کے مطابق ایپ کی جانب سے قریبی مقامات کے بارے میں بتایا جائے گا۔ اس سے ہٹ کر ابھی فیچر کے بارے میں مزید تفصیلات معلوم نہیں اور ابھی یہ کہنا بھی مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ خیال رہے کہ گوگل میپس میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی کئی فیچرز کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ نومبر 2023 میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کمپنی کی جانب سے گوگل میپس میں ایک اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اس سے قبل اکتوبر 2023 میں گوگل میپس میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی کئی فیچرز کا اضافہ کیا گیا تھا,اس وقت کمپنی نے بتایا تھا کہ میپس میں سرچ کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کے لیے مخصوص جگہوں یا چیزوں کی تلاش آسان ہو جائے,اسی طرح میپس نیوی گیشن انٹرفیس کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ اردگرد کی جگہوں کو زیادہ درست طریقوں سے دکھایا جا سکے. اس مقصد کے لیے گوگل میپس میں رنگوں کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو سڑکوں، پارکس اور دیگر مقامات کا درست اندازہ ہوسکے۔




اشتہار


اشتہار